ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اپوزیشن جماعتیں کورونا کے مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کریں‘‘

’’اپوزیشن جماعتیں کورونا کے مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کریں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا کے مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کریں، یہ وقت ملک میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک وقوم کو متحد کر نے کا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اگر کورونا سے بچاؤ کیلئے تجویز ہیں تو وہ ضرور دیں، سیاست کیلئے ساری زندگی ہے کورونا کیخلاف اپوزیشن کو مثبت کردارادا کر نا چاہیے۔

گورنر پنجاب نے عوام سے بھی اپیل کی کہ خدا کیلئے عوام اٹلی جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں ہی رہیں، کورونا سے پیدا حالات میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ غر یبوں کو مفت راشن کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer