ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا غفلت کسی صورت برداشت نہیں: آئی جی اسلام آباد

ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا غفلت کسی صورت برداشت نہیں: آئی جی اسلام آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ 

آئی جی اسلام آباد نے مختلف امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا دورہ کیا۔ سید علی ناصر رضوی نے 10 محرم الحرام کے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوس روٹس، سکیورٹی/ ٹریفک انتظامات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ 

 آئی جی اسلام آباد نے افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا غفلت کسی صورت برداشت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کے باوجود اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوان اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دے رہے ہیں، مجھے اپنے ہر افسر اور جوان پر فخر ہے جو محرم الحرام کے دوران فیلڈ میں موجود رہ کر تندہی اور جذبے سے فرائض انجام دے رہا ہے۔ 

آئی جی سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداران کے تحفظ کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، یومِ عاشور پر فول پروف سکیورٹی،مؤثر ٹریفک انتظامات اور پرامن ماحول کے قیام کے لئے اسلام آباد پولیس مکمل طور پر الرٹ اور فیلڈ میں موجود ہے۔