ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسات کی پہلی بارش، کچے گھروں کیلئے قدرتی آفت بن گئی، کئی جاں بحق، درجنوں زخمی

Rains's impact, Punjab monsoon, City42, Natural Disaster
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں برسات کی پہلی بارش کچے گھروں میں رہنے والے شہریوں کے لئے قدرتی آفت میں بدل گئی۔ کئی افراد کچے گھروں کی چھتیں گرنے سے فوت ہو گئے۔ درجنوں زخمی ہو گئے۔

آج پنجاب کے کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آئے اور کئی علاقوں میں  بارش رپورٹ ہوئی

 پنجاب میں آج برسات کی پہلی بارشوں کے دوران  کچے گھروں رہنے والے تین بچوں سمیت  6 افراد جاں بحق ہو گئے اور 25 زخمی ہوگئے۔ بارش سے خیبر پختونخوا میں بھی حادثات ہوئے جن میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔

 چونیاں میں چھت گرنے سے 2 بچیاں فوت ہو گئیں۔  بہاولنگر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں  کچھ علاقوں میں زیادہ کچھ مین معمولی بارش ہوئی۔  سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کئی علاقوں میں بارش کے دوران بجلی بند ہو گئی۔ بٹ چوک اور ملحقہ علاقوں میں علی الصبح بارش کے آغاز مین ہی بجلی بند ہوئی جو  سہ پہر کو بحال ہوئی۔  بجلی کی طویل بندش کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوئی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں ہائیکورٹ کی عمارت کے ایک حصہ کی چھت ٹپکنے لگی۔

ریسکیو  ون ون ٹو ٹو  پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی دعا فاطمہ  جاں بحق  ہو گئی جبکہ 2  بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔

   قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور ریسکیو کر کے نکال لیا گیا، بچوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حجرہ شاہ مقیم میں بارش کے باعث اٹاری روڑ پر محنت کشوں کے تین گھروں کی چھتیں گر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب گیا، اوکاڑہ میں آسمانی بجلی سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ 
 دیپال پور میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔  شیخ بستی میں کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ 

جڑانوالہ 240 موڑ پر چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ساہیوال کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور شمالی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

جنوبی وزیرستان میں گذشتہ روز کی طوفانی بارش سے جامع مسجد کی چھت گر گئی، کچھ گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔