ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موٹر وے پولیس کی جانب سے بارش کے دوران موٹر ویز پر سفر کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگہی دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق بارش کے دوران سڑکوں پر پھسلن ہوتی ہے جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے دوران بارش گاڑی ڈرائیو کرنے والے افراد اپنی گاڑی کی رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ 

موٹر وے پولیس نے خاص طور پر یہ انتباہ جاری کیا ہے کہ بارش کے دوران اچانک برک لگانے سے گریز کریں جبکہ پہاڑی علاقوں کی جانب سے سفر کرنے والے ڈرائیور زیادہ احتیاط برتیں۔

ایڈوائزری میں موسم برسات کے دوران گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھنے کی تاکید کے ساتھ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے نے آج سے یکم جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہوا ہے جب کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔