ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا,اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی, وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے فائنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے بل کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد نئے مالی سال میں معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے, وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش دی، پاک فوج فتنہ الخوارج کو کاری ضرب لگا رہی ہے، پاک فوج عظیم قربانیاں دے رہی ہے، ہم دشمن کے خلاف جنگ جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیر خزانہ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس مرتیہ ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد قابل اطمینان ہے، نائب وزیراعظم اور حلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری کیلئے تمام ارکان بہترین انداز میں کام کریں، بجٹ منظوری کے بعد نئے مالی سال میں معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے۔
اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں پر کابینہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا,وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا,ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی,وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ کی فائنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں پر کابینہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔