ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر: پیپلز پارٹی نے سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

آزاد کشمیر: پیپلز پارٹی نے سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سفیر رضا: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں پارٹی امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑنے پر سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق سید شجاعت علی کاظمی پارٹی امیدوار کے مدمقابل آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، جسے پارٹی آئین، نظم و ضبط اور تنظیمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پارٹی فیصلوں سے انحراف پر سید شجاعت علی کاظمی کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی آئین، تنظیمی نظم و ضبط اور اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور تمام کارکنوں و رہنماؤں کو پارٹی فیصلوں کی پابندی کرنا ہوگی۔