سٹی 42: آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل 27 جولائی کو ہوگی الیکشن انتظامیہ نے انتخابی سامان کی تمام پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل مکمل کر دی ہے، جبکہ پرامن پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ڈویژن بھر میں سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے لیے پولنگ اسٹیشنز کو حساس، انتہائی حساس اور نارمل کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ رہیں گے۔
ضلع میرپور میں سیکیورٹی کی مؤثر نگرانی کے لیے 56 سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن کی سربراہی ڈی ایس پی رینک کے افسران کریں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس سیکیورٹی پلان بھی فعال کر دیا گیا ہے۔