ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت نے امریکی جنرل مائیکل کوریلہ کو نشانِ امتیاز سے نوازدیا

صدرِ مملکت نے امریکی جنرل مائیکل کوریلہ کو نشانِ امتیاز سے نوازدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے امریکی جنرل مائیکل کوریلہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازدیا، یہ اعزاز اُنہیں خطے میں امن، دفاعی تعاون اور انسداد دہشتگردی میں خدمات پر دیا گیا۔

تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے جنرل کوریلہ کو اعزاز سے نوازا، جنرل کوریلہ ، USCENTCOM کے کمانڈر ہیں۔ 

 پاکستان اور امریکہ کے عسکری تعلقات میں مضبوطی پر جنرل کوریلہ کو سراہا گیا، جنرل کوریلہ کی قیادت سے دفاعی تعاون، انسداد دہشتگردی اور خطے کا امن فروغ پایا، پاکستان نے جنرل کوریلہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  

 پاکستان نے اعلیٰ سطح پر دوطرفہ عسکری شراکت کی توثیق کی، جنرل کوریلہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون زیر غور آئے۔

 جنرل کوریلہ نے صدر پاکستان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں، امریکی جنرل کو ایوانِ صدر آمد پر تینوں افواج کا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستان اور امریکہ کا دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

 نشانِ امتیاز (ملٹری) کی عطا پاکستان کی اعلیٰ سطح پر قدر دانی کا مظہر ہے، یہ اعزاز پاکستان، امریکہ دفاعی تعاون میں گہرائی کی علامت ہے۔