ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مشترکہ امن، خودمختاری اور تعاون کیلئے ہم متحد ہیں‘‘، پاک فوج کی میزبانی میں علاقائی دفاعی سربراہان کی کانفرنس

’’مشترکہ امن، خودمختاری اور تعاون کیلئے ہم متحد ہیں‘‘، پاک فوج کی میزبانی میں علاقائی دفاعی سربراہان کی کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کی میزبانی میں علاقائی دفاعی سربراہان کی کانفرنس ہوئی، جس میں امریکا، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان کے اعلیٰ عسکری وفود  نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خطے میں امن، تعاون اور انسداد دہشتگردی پر اتفاق کیا گیا، پاک فوج کا علاقائی سلامتی میں کلیدی کردار اجاگرکیاگیا۔

کانفرنس کا تھیم "روابط مضبوط، امن محفوظ"تھا ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میزبانی میں مہمان وفود کا پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔ 

 فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہاکہ دہشتگردی، سائبر حملے اور انتہاپسندی مشترکہ چیلنجز ہیں،ملٹری تعاون، اعتماد اور سٹریٹیجک ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہاکہ "علاقائی خطرات سے نمٹنے کیلئے عسکری تعاون ناگزیر ہے""پاکستان باہمی اعتماد، تزویراتی مکالمے اور مشترکہ سیکیورٹی کا داعی ہے"۔ 

 کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان نے پیغام دیا کہ مشترکہ امن، خودمختاری اور تعاون کیلئے ہم متحد ہیں۔ شرکا نے پاکستان کے وژن اور میزبانی کو سراہا، اسلام آباد کانفرنس سے علاقائی دفاعی ہم آہنگی کو تقویت ملی۔

انسداد دہشتگردی، تربیتی تعاون اور سلامتی کے تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔  سیکورٹی مکالمے میں وسطی و جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، اس کے علاوہ مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی اور انسانی ہمدردی کے ردعمل پر بھی گفتگو ہوئی۔

کانفرنس میں امریکا، وسطی ایشیائی ممالک کے عسکری وفود شریک ہوئے۔ تمام شرکاء نے علاقائی امن، خودمختاری اور مشترکہ خطرات پر اتفاق کیا،سائبر سکیورٹی، دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی مشترکہ چیلنجز قراردیئے گئے۔ شرکا نے پاکستان کی میزبانی، قیادت اور وژن کو سراہا،پاکستان کے دفاعی سفارت کاری کی جانب ایک تاریخی قدم سے خطے میں سلامتی، ربط اور تعاون کا نیا باب رقم ہوا۔