(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے عدالتی فیصلہ حق میں آنے پر عوام کے ساتھ جشن منانے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں کے خلاف ثابت قدم رہنے اور آئین اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں ججز کو سراہتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں لا تعداد میں سامنے آنے پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
I appreciate our SC judges for standing firm & upholding the Constitution & law, against all manner of threats & abuse. I want to thank Barrister Ali Zafar & his team. I want to thank the people of Punjab for coming out in unprecedented numbers in bye elections against rigging.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2022
عمران خان نے لکھا کہ بدھ کی شام ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے ان تمام لوگوں کے ساتھ جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کے لیے ہماری مہم میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، بڑی تعداد میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہر آ رہے ہیں۔
Tomorrow evening we will offer thanks to Allah & celebrate with all the people of Pakistan who have stood by us in our campaign for Haqeeqi Azadi, coming out in massive numbers to show support. #ShukrAllahShukriyaAwam
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2022
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔ رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔ پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔