شرجیل انعام میمن نے بڑا اعلان کردیا

Karachi, Peoples Bus Service
کیپشن: sharjeel memon
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا۔ کل سے نئے روٹ پر بسیں چلائی جائیں گی ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس سے متعلق  اعلان اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایس ایم ٹی اے بشیر حسین و دیگر بھی شریک تھے ۔ صوبائی وزیر نے بوٹ بیسن، امریکن قونصلیٹ، ماڑی پور، کیماڑی اور لیاری کے علاقوں پر مشتمل روٹ نمبر 11 کے لیے سروے کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ایک دو روز میں نئے روٹس پر انہیں پروگریس چاہیے ۔ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید کرنے کے لئے کوشاں ہیں، بی آر ٹیز اور پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد کراچی کے شہریوں کا ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

روٹ فائیو اسٹار چورنگی سے شروع ہوکر ، کے ڈی اے چورنگی ، ناظم آباد عید گاہ ، لیاقت آباد 10، عیسیٰ نگری ، سوک سینٹر ، نیشنل سٹیڈیم ، کارساز ، نرسری کورنگی روڈ سے کے پی ٹی انٹرچینج اور شان چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer