ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بڑا سرپرائز,شہریوں کو ٹی کیش کارڈ جاری

پنجاب حکومت کا بڑا سرپرائز,شہریوں کو ٹی کیش کارڈ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:   پنجاب میں جدید، یکساں اور کیش لیس سفری نظام کے قیام کے لیے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے عملی اقدامات تیز کر دیئے ہیں،صوبہ بھر میں ٹی کیش کارڈ کے حصول کے لیے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ ابتدائی مرحلے میں 66 سے زائد شہریوں کو ٹی کیش کارڈ جاری بھی کر دئیے گئے ہیں۔

ٹی کیش کارڈ کے ذریعے شہری میٹرو بس، اورنج لائن، سپیڈو اور ای بس سروسز میں ایک ہی کارڈ سے سفر کر سکیں گے، جس سے کیش کے بغیر ٹکٹنگ ممکن ہو گی اور سفر مزید آسان، محفوظ اور شفاف بنے گا۔ یہ کارڈ پنجاب بھر کے مختلف ٹرانسپورٹ سسٹمز تک شہریوں کی رسائی کو یکجا کرے گا۔

حکام کے مطابق ٹی کیش کارڈ کو ڈیبٹ کارڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا، جس کے ذریعے روزمرہ مالی لین دین کی سہولت میسر ہو گی۔ ٹی کیش کارڈ کا اجرا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

شہری ٹی کیش کارڈ کے لیے ویب پورٹل، ای ٹرانزٹ ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ کارڈ کی تیاری کے بعد اسے ہوم ڈیلیوری کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ درخواست کی موجودہ صورتحال بھی ویب سائٹ، موبائل ایپ اور ہیلپ لائن کے ذریعے معلوم کی جا سکے گی۔