ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟ چیئر مین پی سی بی کی آج وزیر اعظم سے اہم ملاقات

پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟ چیئر مین پی سی بی کی آج وزیر اعظم سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر  بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے نکالنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی ایونٹ میں شرکت پر تاحال سوالیہ نشان ہے۔

 آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ  ٹیم کا اعلان تو ہو گیا لیکن کیا پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا ؟اس پر  مشاورت کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات متوقع  ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک ہونے یانہ ہونے سے متعلق امور پرگفتگو ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مشاورت ہورہی ہے، حکومت کردار ادا کرے گی ،جو فیصلہ ہوگا آگاہ کردیاجائے گا۔

  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہےکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔

  ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں، کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔

  اس سے قبل چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔

 یاد رہے کہ چند روز پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جانے سے انکار کیا۔

  بنگلہ دیش بورڈ کا مؤقف تھا کہ سکیورٹی خدشات پر اُس کے میچز سری لنکا منتقل کیئے جائیں۔

 تاہم آئی سی سی نے بنگلہ دیش بورڈ کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو میگا ایونٹ میں شامل کر لیا۔

  گزشتہ دنوں ذرائع سے یہ خبر سامنے آٗئی تھی کہ بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہونا ہے،ایونٹ میں پاکستان کے میچز سری لنکا میں شیڈولڈ ہیں۔