بلاول نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کو سنبھالا، قمر کائرہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے ہمارےچیئرمین نے300یونٹ بجلی فری دینے کا اعلان کیاتو  مخالف بوکھلاگئے۔اس کےپیچھےپیچھے چوتھی دفعہ کےخواب دیکھنےوالےبھی آگئےکہ ہم بھی بجلی فری دینگے۔جب ہم نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا تواسکا بجٹ35ارب تھا اورتب بھی یہی چرچےتھےکہ پیسےکہاں سےآئیں گے۔ پھر دنیا نے دیکھاکہ 35ارب سے  شروع ہونے والا غریبوں کی مالی مدد کا پروگرام اب 235ارب سےبھی زیادہ جاپہنچا ہے۔

گجرات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ شہباز شریف نےبلاول بھٹو کو ریکوئسٹ کرکےکہا تھا کہ آپ وزیرخارجہ بنیں۔وہ جانتےتھےکہ بلاول کےنانا نے کامیاب وزیرخارجہ کےطور پرپاکستان کامقدمہ دنیا میں لڑا۔اورہمارےنوجوان چیئرمین نےدنیا کےہرفورم اور ہندوستان میں جاکر مودی کو گجرات کا قصائی کہاجو مسلمانوں پر ظلم کررہا تھا۔  

بلاول نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کو سنبھالا

بلاول صاحب  نے پاکستان کو مشکل ترین حالات میں دنیا کے ہر فورم پر جدوجہد کر کے سنبھالا،  جن عمران خان کی ھکومت پاکستان کو گہرے بحرانوں مین چھوڑ کر گئی اس وقت نہ  دنیا کا کوئی ادارہ ہمارے ساتھ تھا نہ مالیاتی ادارے ہمارے ساتھ تھے، نہ امریکہ ہمارے ساتھ تھا، نہ چین ہمارے ساتھ تھا، سعودی عرب ناراض، کویت ناراض تھا،  پاکستان کی اکانومی برباد تھی، خٓرجہ تعلقات برباد تھے، جب حکومت بنی تو شہباز شریف نےبلاول بھٹو کوریکوئسٹ کرکےکہاکہ آپ وزیرخارجہ بنیں۔وہ جانتےتھےکہ بلاول کےنانا نے کامیاب وزیرخارجہ کےطور پرپاکستان کامقدمہ دنیا میں لڑا۔اورہمارےنوجوان چیئرمین نےدنیا کےہرفورم اور ہندوستان میں جاکر مودی کو گجرات کا قصائی کہاجو مسلمانوں پر ظلم کررہا تھا۔ pic.twitter.com/jXqoPiCveJ