قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفتری اوقات کار تبدیل

 NA Secretariat Official Timing
کیپشن: Secretariat Official Timing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پھیلاؤ اور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کی سرگرمیوں میں تبدیلیاں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مراسلہ جاری، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفتری اوقات میں تبدیلی اور ضروری عملے کو بلانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پھیلاؤ اور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی اسمبلی نےسیکرٹریٹ کی سرگرمیوں میں تبدیلیاں کا فیصلہ کیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفتری اوقات میں تبدیلی اور ضروری عملے کو بلانے کے لیے مراسلہ جاری کیا۔

مراسلہ کے مطابق سیکرٹریٹ کا آفس ٹائم صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گا،اسمبلی اجلاس جاری رہنے کی صورت میں عملہ سیکرٹریٹ میں موجود رہے گا،ضروری عملے کو بلوانے کا فیصلہ برانچ، ونگ یا ڈائریکٹوریٹ کا انچارج افسر کرئے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام عملے کو مراسلے کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فون کال، وٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے رابطے میں رہیں،

سیکرٹریٹ کو ضرورت پڑنے پر آدھے گھنٹے کے نوٹس پر عملے کو آفس طلب کیا جا سکتا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں عملے کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیسٹ کی رپورٹ قومی اسمبلی کے شعبہ عملہ میں متعلقہ افسران کے پاس جمع کریں،مراسلے میں سیکرٹریٹ کے عملے کو آفس کے دوران ماسک پہننے، ہاتھ نہ ملانے اور ایک دوسرے سے سماجی فیصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ضروری عملے کو آفس لانے اور لے جانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا ٹرانسپورٹ سیل نئے پلان کے مطابق ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer