عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر جمعیت کے کارکنوں کا حملہ، پولیس نے جمعیت کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبی ،زین شوکت کو گرفتار کر لیا، توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جو خود کو اسلامی جمیعت طلبا کے نمائندے ظاہر کر رہے تھے ،ڈائریکٹر صاحب کے دفتر میں داخل ہوئے اور دفتر میں موجود سٹاف ممبران اور ملاقاتیوں کو مارنا پیٹنا اور دفتر میں شدید ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ملزمان نے دفتر کا فرنیچر ،دروازے توڑ دیے ۔شور کی آواز سن کر ان کے پہلے سے تیار مزید ساتھیوں نے جن کی تعداد 25 سے 30 کے درمیاان تھی IERڈیپارٹمنٹ میں گھس کا مزید ہنگامہ اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ملزمان کے اس عمل سے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیلا، طالبات نے چیخ و پکار شروع کر دی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں،ملزمان یونیورسٹی کے طالب علم بھی نہیں،یونیورسٹی سٹاف کو دفاتر کے اندر محبوس کر کے دھمکیاں دیں اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کی،ملزمان کیخلاف غنڈہ گردی اور لاقانونیت پھیلانے کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔