ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران عملے کی کمی کے باعث میٹرک کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ

نگران عملے کی کمی کے باعث میٹرک کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: نگران عملے کی کمی کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 اُساتذہ کے عدم تعاون کی وجہ سے امتحانی ڈیوٹیوں کے لیے عملہ کم پڑ گیا ہے۔ لاہور ڈویژن میں اس وقت 9 ہزار سے زائد نگران عملے کی ضرورت ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز اور اساتذہ کی عدم دلچسپی کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں اساتذہ کے امتحانی ڈیوٹیز میں عدم شرکت پر شکوہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے مراسلے میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے درخواست کی ہے کہ اساتذہ کو پابند کیا جائے کہ وہ امتحانی ڈیوٹیز کو جوائن کریں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 4 مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے اور اس سے قبل نگران عملے کی کمی پوری کرنا ضروری ہے تاکہ امتحانات کا انعقاد بغیر کسی رکاوٹ کے ہو سکے۔