سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاڑکانہ کے سیشن جج شرف الدین نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے رویے  کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

 سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے رویے کیخلاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا ،شرف الدین شاہ کی جانب سے اپنے استعفے میں لکھا گیا کہ چپڑاسی کی نوکری بغیر میڈیکل حاصل کرنے کیلئے جسٹس سلیم جیسر نے ایڈیشنل رجسٹرار کے ذریعے پیغام بھجوایا اور خلاف قوائد نوکری نہ دینے پر جسٹس سلیم جیسر ناراض تھے۔

  https://www.24urdu.com/digital_images/large/2024-02-26/news-1708935122-9899.jpg

 استعفے کے متن کے مطابق جسٹس سلیم جیسر کے منشی رہنے والے محمد ملوک نے میرے دفتر میں آکر نوکری نہ دینے پر دھمکیاں دیں، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار جونیئر ہونے کے باوجود مجھے ہدایات دیتے رہے ۔

 استعفے میں لکھا گیا کہ انسپکشن کے دوران میرے خلاف بغیر ثبوتوں کے غلط نوٹس جسٹس سلیم جیسر نے تحریر کئے، انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس میرے ذاتی فائل میں شامل کرنے کے احکامات بھی ان کی جانب سے جاری کیے گئے۔

 سیشن جج کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 27 سال جوڈیشری کا حصہ رہا ہوں اس ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا اس وجہ سے  استعفیٰ دے رہا ہوں۔

Ansa Awais

Content Writer