سٹی 42: کورونا کیسز میں اضافہ، لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم مارچ سے بھی پچاس فیصد طلباء کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ، لاہور کے تعلیمی اداروں میں 31 مارچ تک پچاس فیصد طلباء کو کلاسز لینے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے سات اضلاع کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد طلباء کے کلاسز لینے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے سکولوں میں 31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی کلاسز کی پالیسی لاگو رہے گی۔ لاہور کے سکولوں میں یکم مارچ سے تمام طلباء کیلئے کلاسز کے انعقاد پر پاپندی ہوگی۔
لاہور، گجرات، رحیم یار خان، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد ضلع میں پچاس فیصد طلباء کی پالیسی لاگو رہے گی۔ مذکورہ اضلاع میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث سو فیصد طلباء کے کلاسز کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے یکم مارچ سے لاگو ہونے والی پالیسی پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مذکورہ سات اضلاع میں پچاس فیصد طلباء کی پالیسی پر عمل درآمد کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں.
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں میں بچوں سے بائی ہینڈ وصولیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولوں کو پندرہ سے بیس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔سرکاری ونجی سکولوں میں بائی ہینڈ اضافی فیس، جرمانے اور چارجز وصول کیے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں میں بچوں سے بائی ہینڈ وصولیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے، سکول سربراہان والدین سے تمام چارجز بذریعہ بنک وصول کریں گے۔