پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا خزانہ من پسند پبلشرز پر نچھاور

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا خزانہ من پسند پبلشرز پر نچھاور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (اکمل سومرو) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا سرکاری خزانہ من پسند پبلشرز پر نچھاور، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات پر پابندی کے باوجود ٹیکسٹ بک بورڈ نے 30 کروڑ روپے کی پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت کے آرڈرز جاری کر دیئے۔

  پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قومی کتب خانہ کو پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت کیلئے آرڈرز جاری کیے ہیں، یہ ورک آرڈر 16 کروڑ چار لاکھ روپے مالیت پر مشتمل ہے، قومی کتب خانہ، غلام رسول اینڈ سنز اور اے وائے پرنٹرز کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ کے تحت پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت کر رہا ہے، ٹیکسٹ بک بورڈ نے پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت کے احکامات 11 جنوری کو جاری کیے۔

ادھر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پریکٹیکل امتحانات ختم کر دیئے ہیں، تعلیمی بورڈز نے رواں سال پریکٹیکل امتحانات نہ لینے کا نوٹیفکیشن نومبر 2020ء میں جاری کیا، تعلیمی بورڈز رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سائنسی مضامین کے پریکٹیکل امتحانات نہیں لیں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے شیڈول فائنل کرلیا، میٹرک کے امتحانات کا آغاز 4 مئی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہوگا، ذرائع کا کہنا ہےکہ سالانہ  امتحانات 2021 کیلئے پرچہ جات سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہونگے، کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئےجائیں گے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer