بھارت کا جنگی جنون، طلبا بھی میدان میں آگئے

بھارت کا جنگی جنون، طلبا بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ ندیم ) بھارت کا جنگی جنون اور سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، طلبا کا بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم، انہوں نے کہا کہ بھارت کی بھول ہے وہ پاکستان پر قبضہ کرلے گا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش اور پاکستان ائیر فورس کا جوابی وار، طلبا نے بھی بھارت کو خبردار کر دیا اور کہا بھارت کی بھول ہے کہ وہ پاکستان پر قبضہ کرلے گا، ہماری افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔

طلبا نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ رات کے وقت حملہ کیا اور ہماری افواج نے ہمیشہ ان حملوں کو ناکام بنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے جنگ کی تو بھارت کا نام و نشان نہیں رہے گا۔

طلبا نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ 20 کروڑ عوام پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔