ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ملاقات، پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف پر اتفاق

وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ملاقات، پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امن،استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر  اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور دوطرفہ تعاون کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں سرمایہ کاری،توانائی، انفرا اسٹرکچر اور آئی ٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر ، عوامی روابط اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں شراکت داری وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 وزیراعظم اور صدر یو اے ای نے علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں امن،استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا ۔