ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کے لاہور کے دورے کے دوران اُنھیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا 26 سے 28 دسمبر کے دوران پنجاب کے دورے پر ہیں، جس کے دوران وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا مختلف سرکاری و غیر سرکاری سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

 وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی کے دورے کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وہ صحافیوں اور طلبہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کوٹ لکھپت جیل کا بھی دورہ کریں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعلی سہیل آفریدی ایک قافلے کی صورت میں بذریعہ موٹروے اسلام آباد سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔