اوورسیز پاکستانیوں کیلئےخوشخبری، اب ہوگا پاکستان میں اپنا گھر

making there own home
کیپشن: Overseas Pakistani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سمندر پار پاکستانیوں کے لئے  اچھی خبر، پاکستان میں سستے قرضوں پر اپنا گھر خرید سکیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر  بتایا کہ اس سکیم کے تحت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں کسی بھی جگہ گھر خرید سکیں گے۔ سٹیٹ بینک اس سے پہلے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اکاؤنٹ اور اپنی کار  سکیمیں شروع کرچکا ہے۔

مختلف بینکوں کے ساتھ  ہونے والے مذاکرات کے بعد یہ طے پایا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے گھر کے لیے پرائیویٹ بینک آسان قرضہ دیں گے اور کچھ خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جو صرف اوورسیز پاکستانیوں کو میسر ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روشن اپنا گھر سکیم کا  افتتاح اسی ہفتے ہوگا، جس طرح روشن اپنی کار سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ خصوصی رعایت دی گئی تھی کہ کار کی ڈیلیوری جلدی ہوتی تھی اور شرح سود بھی کم تھی اس نئی سکیم کے تحت بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اضافی رعایتیں ملیں گی۔