ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر و وزیر اعظم کی ایم این اے  اعجاز جاکھرانی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت

صدر و وزیر اعظم کی ایم این اے  اعجاز جاکھرانی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر آصف علی زاردری،  وزیر اعظم شہباز شریف اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اور رکنِ قومی اسمبلی میر اعجاز خان جاکھرانی کے جوان سال بیٹے زید حسین خان جاکھرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعجاز جکھرانی کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

دوسری جانب  وزیراعظم شہباز شریف نے بھی  اعجاز جکھرانی کے صاحبزادے زید جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

ادھر  چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی زید جکھرانی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔