ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس ڈنر تقریب میں فائرنگ،حملہ آور قابو

ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس ڈنر تقریب میں فائرنگ،حملہ آور قابو
ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس ڈنر تقریب میں فائرنگ،حملہ آور قابو
ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس ڈنر تقریب میں فائرنگ،حملہ آور قابو
ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس ڈنر تقریب میں فائرنگ،حملہ آور قابو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واشنگٹن میں ایک اہم سرکاری تقریب اچانک خوف و ہراس میں بدل گئی جب ایک سکیورٹی الرٹ نے ماحول کو کشیدہ بنا دیا۔ میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آنے والے واقعے نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے، تاہم امریکی صدر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس سے وابستہ میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں ہلٹن ہوٹل میں عشائیہ جاری تھا کہ اچانک زور دار آواز سنائی دی، جس کے باعث ہال میں افراتفری پھیل گئی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تقریب میں مختصر وقت کے لیے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور سیکریٹ سروس کے اہلکار فوری طور پر صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کر گئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے آغاز کے فوراً بعد ہی صدر ٹرمپ کو ایک تحریری نوٹ دکھایا گیا، اسی نوعیت کا پیغام اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دیا گیا تھا، جس پر قریب بیٹھی ایک خاتون کے تاثرات حیران کن تھے۔ تقریب میں تقریباً 2,600 افراد شریک تھے اور فائرنگ کی آواز سنتے ہی متعدد افراد نے اپنی حفاظت کے لیے میزوں کے نیچے پناہ لے لی۔

عینی شاہدین کے مطابق آواز سنائی دیتے ہی صدر ٹرمپ سمیت دیگر شرکا اپنی نشستوں سے نیچے جھک گئے، جبکہ سیکریٹ سروس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صدر کو باہر نکال لیا۔ اسی دوران کئی اہلکاروں نے اسلحہ نکال کر پوزیشن سنبھال لی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور مرکزی دروازے پر موجود میگنیٹو میٹر کی طرف بڑھا اور بال روم کے قریب ایک سیکریٹ سروس اہلکار کو گولی مار دی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک غیر معمولی شام تھی، اور سیکریٹ سروس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور بہادری سے کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کی خواہش تھی کہ تقریب جاری رکھی جائے، تاہم تمام فیصلے سکیورٹی اداروں کی ہدایات کے مطابق کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 31 سال ہے اور وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔