ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین کو سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا؛ وزارت مذہبی امور

 عازمین کو سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا؛ وزارت مذہبی امور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے جاری اعلامیہ کے مطابق عازمین کو سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔  عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔ حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ 

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازیں سعودی عرب کےلیے روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو جبکہ اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی۔ اسلام آباد سے 29 اپریل کو قومی ایئرلائن کی پرواز صبح پونے پانچ بجے روانہ ہوگی، یہ پرواز 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔ اسکے علاوہ لاہور سے نجی ایئرلائنز کی پرواز صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی، کوئٹہ سے قومی ایئرلائن کی پرواز صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہوگی۔ کوئٹہ سے بھی 150 مسافروں کے ساتھ قومی ایئرلائن کی پرواز روانہ ہوگی۔ 

وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد سے 29 اپریل کو قومی ایئرلائن کی پرواز صبح پونے پانچ بجے روانہ ہوگی، یہ پرواز 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔ لاہور سے نجی ایئرلائنز کی پرواز صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی، کوئٹہ سے قومی ایئرلائن کی پرواز صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہوگی۔ کوئٹہ سے بھی 150 مسافروں کے ساتھ قومی ایئرلائن کی پرواز روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ ملتان سے قومی ایئرلائن کی پرواز رات سوا 8 بجے روانہ ہوگی، ملتان سےقومی ایئرلائن کی پرواز 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔  اسی طرح کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز رات ساڑھے نو بجے روانہ ہوگی، کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے 285 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔

لاہور سے دوسری پرواز 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی۔