طلبا کیلئے اہم خبر، عملی امتحان کا شیڈول تبدیل

طلبا کیلئے اہم خبر، عملی امتحان کا شیڈول تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے مختلف ڈپلوموں کے عملی امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ آف ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائنگ اور ڈپلومہ آف سٹی گلڈ کے عملی امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے،  مذکورہ ڈپلوموں کے عملی امتحانات 5 مئی سے ہوں گے، امتحانات کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا اور 2 جون کو نتیجہ جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات متعلقہ کالجز میں ہی ہوں گے، کالج انتظامیہ نتائج تیار کرکے فنی تعلیمی بورڈ کو بھجوائے گی۔

دوسری جانب   پیک نے سکولوں میں پرائمری اور مڈل جماعت کے لارج سکیل اسسمنٹ  ٹیسٹ کیلئے ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کی اسسمنٹ 26 اپریل سے کی جائے گی۔ 26 اپریل کو انگریزی، 27 کو اردو اور 28 کو حساب کا ٹیسٹ ہوگا،29 کو سائنس اور 30 اپریل کواردو، انگریزی کا زبانی ٹیسٹ لیا جائے گا، اسسمنٹ کا ٹائم صبح 8 سے دوپہر تین بجے تک رکھا گیا ۔