ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری بند کرنے کا حتمی عندیہ دے دیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری بند کرنے کا حتمی عندیہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری بند کرنے کا حتمی عندیہ دے دیا، آئندہ سال سے دو سالہ بی اے بی ایس سی اور دو سالہ ایم اے ڈگری پروگرام بند کر دیا جائے گا۔   

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے دو ہزار بیس کے بعد دو سالہ بی اے اور دو سالہ ایم اے ڈگری پروگرام بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

 ایچ ای سی کے مطابق دو سالہ بی اے ڈگری کرنے والے طلباء چار سالہ بی ایس آنرز میں داخلہ لینے کے اہل تصور کیے جائیں گے تاہم بی ایس آنرز میں داخلہ لینے سے قبل اُمیدوار کو پندرہ سے اٹھارہ کریڈٹ آورز کے اضافی کورسز پڑھنا ہوں گے۔

 ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دو سالہ بی اے ڈگری یافتہ طلباء کو بی ایس آنرز پانچویں سمیسٹر میں داخلہ دیا جائے، 2020ء کے بعد انٹرمیڈیٹ کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری آفرز کی جائیں گی۔ ایچ ای سی کی جانب سے 2016ء میں یونیورسٹیوں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ دو سالہ ڈگری پروگرام 2019ء میں بند کر دی جائے گی۔

 اب ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو فائنل نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ آئندہ سال دو سالہ ڈگری پروگرامز میں داخلے کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer