ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25 سے 30 ستمبر تک بارشیں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

25 سے 30 ستمبر تک بارشیں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 25 سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں متوقع بارش اور ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سےاین ڈی ایم اے  نے الرٹ جاری کردیا ۔ 

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے ۔ سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔  25 اور 26 ستمبر کو مغربی ہواؤں کے نظام کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔ ممکنہ بارش کے باعث پہاڑی علاقوں اوربرساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔  گلگت بلتستان میں استور، اسکردو، روندو، گھانچے اور شگر، آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔  خیبر پختونخوا میں سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، کولئی پالس، بٹگرام اور مانسہرہ کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔ 

 30 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہوگیا۔  میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سیالکوٹ میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔ 

 لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔ فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال اور جھنگ سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔  خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

پشاور، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے  متعلقہ اداروں کوسیلابی صورتحال سمیت دیگر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کی ہدایت کردی ۔ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور ضروری وسائل پہلے سے تیار رکھنے کی بھی ہدایت  کی ۔ بارش اور ندی نالوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ۔ 

عوام برساتی ندی نالوں،پہاڑی نالوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں کو عبور کرنے سے گریزکریں۔ 

 نشیبی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر اپنائیں۔