افشاں رضوان: شہر میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات نے آج بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا اور موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا۔