ویب ڈیسک : ٹریفک اوور چینج تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے مگر جاپان کا یہ پل دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔
جی ہاں واقعی اکثر افراد تو اس تصویر کو جعلی سمجھتے ہیں۔
مگر ذہن کو دنگ کر دینے والا ٰیہ انٹرچینج حقیقی ہے۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں واقع ٹاکاؤسن ہائی وے انٹرچینج کا ڈیزائن ڈرائیورز کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیتا ہے۔
12 راستوں کی جانب لے جانے والا یہ انٹرچینج کسی سڑک کی جانب آرٹ ورک زیادہ لگتا ہے۔
یہ انٹرچینج Ken-Õ ایکسپریس وے کا حصہ ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کا ڈیزائن کتنا منفرد ہے۔
چکر دار ڈیزائن کسی بھی ماہر ڈرائیور کے ڈراؤنا خواب ثابت ہوسکتا ہے۔
اسے 2012 میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا اور اس میں 6 الگ ٹنل انٹرنس موجود ہیں۔
اسے پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا تو مختلف راستوں کو آپس میں ملانے کے لیے اس ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا تاکہ پہاڑیوں کو سپاٹ نہ کرنا پڑے۔