سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے نیویارک میں ملاقات کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی،پاکستان اور بحرین کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئندہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، پاکستان اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔