سٹی 42: اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
موسم سے متعلق جاری اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے شمال مغرب میں بارش برسانے والا نظام موجود ہے، جس کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش متوقع ہے ٹیکسلا، واہ کینٹ، اٹک، ہری پور، مری، گلیات اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عوام کو موسمی سرگرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔