ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز جاری کرنے کا طریقہ تبدیل کردیا، ہارڈ کاپی جاری کرنے کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔

 لاہور تعلیمی بورڈ کے نئے فیصلے کے مطابق اب انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز ہارڈ فارم کے بجائے سافٹ فارم میں جاری کیے جائیں گے، جس سے طلبہ کو اپنے رزلٹ کارڈز تک فوری اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔ لاہور بورڈ نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو نئے طریقہ کار سے آگاہ کردیا ہے۔

بورڈ کے مطابق ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈز متعلقہ تعلیمی اداروں کے پورٹل پر بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے رزلٹ کارڈ کی سافٹ کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ رزلٹ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے نتائج کی آن لائن تصدیق بھی کی جاسکے گی۔

لاہور بورڈ نے رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی کی پرنٹنگ اور ترسیل بھی ختم کردی ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق اس اقدام سے پرنٹنگ اور ڈاک کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ رزلٹ کارڈز کی پرنٹنگ و ترسیل ختم ہونے سے بورڈ کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔