ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ٹیکسٹائل ملز سے 10 کروڑ 18 لاکھ 83 ہزار 37 روپے کی ریکوری کا نوٹس کالعدم قرار

ریاض ٹیکسٹائل ملز سے 10 کروڑ 18 لاکھ 83 ہزار 37 روپے کی ریکوری کا نوٹس کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ریاض ٹیکسٹائل ملز سے 10 کروڑ 18 لاکھ 83 ہزار 37 روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی کی ریکوری کا نوٹس کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو معاملہ قانون کے مطابق ازسرنو دیکھنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ریاض ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جسے عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ محض آڈٹ اعتراض کی بنیاد پر متنازع کسٹمز ڈیوٹی کی ریکوری نہیں کی جاسکتی۔ آڈٹ اعتراض کسٹمز ڈیوٹی کی ذمہ داری کے تعین کا متبادل نہیں ہوسکتا۔تحریری فیصلے کے مطابق متنازع مالی ذمہ داری کا تعین کسٹمز ایکٹ کے تحت مقررہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے کرنا ضروری ہے۔

 ایف بی آر آڈٹ اعتراض کو ٹیکس یا ڈیوٹی واجب الادا ہونے کا حتمی تعین تصور نہیں کرسکتا۔کیس کے مطابق ریاض ٹیکسٹائل ملز نے ریگولیٹری ڈیوٹی سے استثنیٰ کا دعویٰ کیا تھا، تاہم آڈٹ اعتراض کی بنیاد پر کمپنی سے 10 کروڑ 18 لاکھ 83 ہزار 37 روپے کی ریکوری کا نوٹس جاری کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ریکوری کا مذکورہ نوٹس کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو ریاض ٹیکسٹائل ملز کا معاملہ قانون کے مطابق ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہےعدالت نے متعلقہ اتھارٹی کو 30 روز کے اندر معاملے کا فیصلہ کرکے ہائیکورٹ کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer