جنید ریاض: لاہور کے 170 سرکاری سکول داخلوں کے اہداف مکمل کرنے میں ناکام رہے،سکول سربراہان کو 31 اکتوبر تک داخلوں کے اہداف مکمل کرنے کی آخری وارننگ جاری کر دی گئی۔
داخلوں کے اہداف پورے نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گورنمنٹ ہائی سکول کورٹ خواجہ سعید میں 277 طلبہ کے داخلے کم ہیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلو موڑ میں 217 طالبات کے داخلے کم ہیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مغلپورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لکھو ڈیر بھی فہرست میں شامل ہیں۔گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلشن پارک بھی شامل ہیں۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گھوڑے شاہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورنر ہاؤس بھی فہرست کا حصہ ہیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غازی آباد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی شاہو اور دیگر میں گورنمنٹ ہائی سکول نسبت روڈ، باٹا پور، مراکہ کوارٹر، لدھکے اوچے اور چونگ ملتان روڈ بھی شامل ہیں۔