ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ

پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ کرلیا گیا، پہلے سے تعینات ایس ٹی آئیز کی خدمات بھی جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ سکول ٹیچر انٹرنز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی ہدایت کردی، جن کی خدمات 24 اگست 2026 سے 31 مئی 2027 تک جاری رہیں گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے خالی آسامیوں پر نئے سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ نئی بھرتیاں سکول ٹیچر انٹرنز پروگرام 2024 کے تحت ضلع وار مختص کردہ سیٹوں کے مطابق کی جائیں گی۔

صوبے کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو سکول ٹیچر انٹرنز کا تازہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ بھرتی اور تعیناتی کے عمل میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایس ٹی آئیز کی بھرتی کے معاملے کو ٹاپ ترجیح قرار دے دیا ہے۔