احمد منصور :سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ضلع کیچ کےعلاقے مزابند رینج میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنےمصدقہ اطلاعات پرپاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا۔
سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی ایران فرارہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم،آخری دہشتگرد کےخاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔