طاہر جمیل؛پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شہر بھر میں سب سے بڑی سرمائی پھولوں کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ رواں سال پارکوں اور گرین بیلٹس میں 13 ہزار 853 فلاور بیڈز تیار کیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 9 ہزار 505 فلاور بیڈز بنائے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن ہارٹیکلچر اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو 47 لاکھ 42 ہزار پھولوں کے بیج فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پھولوں کے بیجوں کی تعداد میں 31.38 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ایم ڈی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ نرسریوں میں پنیری تیار کرکے فلاور بیڈز پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو بروقت رنگا رنگ پھولوں سے آراستہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 8 زونز اور 11 پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو مہم کے تمام اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔