ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت، مٹن اور بیف مہنگے داموں فروخت

 مرغی کا گوشت، مٹن اور بیف مہنگے داموں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:مرغی کے گوشت کی قیمت سرکاری نرخ سے تجاوز کرگئی، مٹن اور بیف بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔

 مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ 439 روپے کے بجائے 450 سے 455 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے مقرر ہونے کے باوجود 2400 سے 2800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو کے مقابلے میں مارکیٹ میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 260 روپے فی درجن ہے، تاہم مارکیٹ میں ان کی قیمت 270 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔