(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعے کے روز چھٹی کے اوقات کار جاری کردیئے،جمعہ کے روز سکول صبح ساڑھے سات لگے گا جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے بارہ ہوگی،کورونا کی وجہ سے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں جمعے کے روز چھٹی کے اوقات کار جاری کردیئے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب جمعہ کے روز سکول صبح ساڑھے سات لگے گا جبکہ جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے بارہ ہوگی۔ یادرہے کہ سکول کے اوقات کار میں کورونا کی وجہ سے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی۔اس سے قبل ٹائم ٹیبل میں جمعہ کے اوقات کار کے بارے میں تفصیل جاری نہیں کی گئی تھی جس کے باعث سکول سربراہان کو جمعہ کے اوقات کار کے حوالے سے پریشانی کا سامنا تھا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی کےحوالے سے نوٹی فکیشن میں اوقات کارکو شامل نہیں کیا تھا،جمعہ کےروز بھی سکولوں میں طلباء کوعام دنوں کی طرح دوپہر ایک بجے چھٹی ہورہی تھی،سکول سربراہان اتھارٹی آفس میں اوقات کارکی معلومات کے لئےکالز کرکے پریشان تھے،ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جمعہ کےروز سکولوں میں چھٹی کےاوقات کار کی وضاحت جاری نہیں کی گئی تھی۔
سکول سربراہان کا کہناتھا کہ جمعہ کے روز سکولوں میں بچوں کوجلدی چھٹی ہونی چاہیے،اب محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعے کے روز چھٹی کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔
دوسری جانب سٹی سکول کی متعدد برانچزمیں حکومتی متعین کردہ اوقات کار کی خلاف ورزی جاری ہے جس پراساتذہ اوربچےپریشان دکھائی دیئے،سٹی سکول کی ماڈل ٹاؤن لنک روڈ برانچ سمیت دیگرتمام برانچز میں محکمہ تعلیم کےجاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے،بچوں کو مقررہ اوقات سےزیادہ سکولوں میں رکھا جاتاہے،اسی طرح بچوں کے سکول سے جانے کے بعد اساتذہ کوبھی مجبوراً زیادہ دیر رکنا پڑتا ہے۔
والدین کا کہنا تھا کہ سکول میں زیادہ دیر رکنے سے کورونا کے پھیلنے کا اندیشہ ہے،تاہم سکول پرنسپل انیقہ نےبتایا کہ انہوں نےبچوں کو بہت آرام دہ ماحول میں رکھا ہوا ہے،بچوں کے لیے ایس او پیز کو مکمل فالوکیا جا رہا ہے، تاہم جہاں تک اوقات کار کا تعلق ہے،جمعہ کے دن بچوں کی آن لائن کلاس ہوتی ہے،انہوں نےکہا کہ والدین کی شکایات ہم انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔