ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات؛ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات؛ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک (Maciej Duszczyk) کی ملاقات ہوئی ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک  کاخیر مقدم کیا۔وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے 

 ‎ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‎غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور  میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔  باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ  کیا گیا ۔

محسن نقوی  نے کہا غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسلہ ہے۔  غیر قانونی امیگریشن میں  ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن  کیا جا رہا ہے۔‎ سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

‎پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے  وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو پولینڈ کے دورہ  کی دعوت دی ۔ 
 پولش نائب وزیر داخلہ نےکہا  انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے ہمیں ایک قدم آگے رہنا ہو گا۔پولش نائب وزیر داخلہ ‎نے انسانی سمگلنگ کے تدارک کے سلسلسے میں حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا

‎‎‎ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے