سابق افغان آرمی چیف بے بسی کی تصویر بن گئے

سابق افغان آرمی چیف بے بسی کی تصویر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں۔۔۔ اس شعر کا نقشہ کھینچتی سابق افغان آرمی چیف جنرل علی زئی کی تصویر ہے جو ورجینیا امریکا کے ایک مہاجر کیمپ کے فٹ پاتھ پربیٹھے سوچوں میں گم ہیں۔
 یادرہے افغان جنرل علی زئی کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے سے ایک ہفتہ پیشتر ہی افغان فوج کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا تھا۔ مگر  جب انکی سب سے زیادہ ضرورت تھی وہ اہل خانہ سمیت امریکی طیارے پر بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔
 افغان جنرل علی زئی کے تصویر پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ علی زئی شائد مستقبل کی سوچوں میں گم ہیں کہ اب امریکی شہریت کسے حاصل کی جائے۔