ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سرا لال پری بانی کی بہنوں سے یکجہتی کے لئے اڈیالہ جیل روڈ پر آگئی

Adiala Jail, PTI protest, City42 , Khwaja Sara Lal Pari
کیپشن: خواجہ سرا لال پری اڈیالہ جیل روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر صحافیوں کو انٹرویو دے رہی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر کارکن تو کچھ درجن ہی اڈیالہ جیل والی سڑک پر گئے اور عام شہری ایک بھی نہیں گیا البتہ راولپنڈی کا ایک خواجہ سرا وہاں ضرور پہنچ گیا۔

خود کو کال پری کے نام سے متعارف کروانے کے والے اس خواجہ سرا نے بتایا کہ منگل کو اڈیالہ جیل روڈ پر بانی کی بہنوں کو سڑک پر گھسیٹا گیا تھا اور ان پر ٹھنڈا پانی پھینکا گیا تھا۔ یہ بہت ظلم تھا۔ میں بانی سے ملاقات کرنے اور بانی  کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے  آئی ہوں۔
پولیس نے اس خواجہ سراء کو داہگل چیک پوسٹ پر روک لیا ۔

لال پری نے کہا،  گزشتہ ہفتے جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے جو سلوک کیا گیا، اس کے متعلق سن کر مجھ سے نہیں رہا گیا ۔ میں ظلم ہوتا ہوا دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتی اس لیے آج یہاں ائی ہوں۔ 

لال پری  نے صحافیوں کے پوچھنے پر کہا کہ  ہمیں ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے سب نظر آ رہا ہے۔ اپنے مفاد کے لیے ترامیم کی گئیں۔  ایک صحافی نے سوال کیا،  کیا آپ سیاست میں آنا چاہ رہی ہیں تو خود کو لال پری کے نام سے متعارف کروانے والی اس خواجہ سرا نے کہا،  کیامیں پاگل ہوں ان حالات میں سیاست میں آؤں یہ وقت نہیں ہے۔آپ دیکھ لیں، ترامیم کی جا رہی ہیں۔
خواجہ سرا لال پری اڈیالہ جیل روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر صحافیوں کو انٹرویو دے رہی ہیں۔