سٹی42: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل والی سڑک پر فیکٹریچیک پوسٹ پر علیمہ خان اپنے سو سے کچھ زائد کارکنوں کے ساتھ موجود ہیں۔ پولیس حکام نے ان کو آگے جیل کے نزدیک جانے سے روک دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ "کارکنوں کی بڑی تعداد" اڈیالہ جیل کی جانب جا رہی تھی پولیس نے ان کو "فیکٹری ناکے" پر روک لیا ہے۔ پولیس کی کافی نفری وہاں ناکے پر موجود ہے۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی میں آج اضافہ کیا گیا اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

پی ٹی آئی نے کل اپنے کارکنوں اور حامیوں اور عام عوام کو اڈیالہ جیل جا کر احتجاج کرنے کی کال دی تھی۔ اس کال پر لاہور اور دوسرے شہروں سے سو کے لگ بھگ کارکن جمع ہوئے ہیں۔ علیمہ خان کے ساتھ موجود کارکنوں نے پُرامن طور پر آگے بڑھنے کا اعلان کیا ہ لیکن فیکٹری چیک پوسٹ پر پولیس نے طریقہ کار کے مطابق ان کو روک لیا ہے۔
اڈیالہ جیل آنے والے راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور سڑک پر علیمہ خان کے کارکنوں کی وجہ سے ٹریفک کے آگے جانے کا راستہ رک رہا ہے۔


