ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے M1 پشاور سے اسلام آباد تک کھول دی گئی

موٹروے M1 پشاور سے اسلام آباد تک کھول دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حد نگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم ٹریفک کی لیے کھول دی گئی،  ترجمان موٹروے پولیس نے کہا موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
 اس سے قبل آج صبح موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم تھی جس کے نتیجے میں پشاور ٹال پلازہ سے صوابی تک موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، موٹروے پشاور سے صوابی تک بند تھی جبکہ صوابی سے برہان تک سٹرک اوپن تھی۔

نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی شدت کے سبب گاڑیوں کا بروقت نظر نہ آنا حادثات کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب حدِ نگاہ چند میٹر تک محدود ہو جائے،اس لیے ٹریفک کی عارضی بندش ایک حفاظتی اقدام کے طور پراختیار کی گئی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی تھی  کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار انتہائی کم رکھیں۔

موٹروے پولیس نے مزید کہنا تھا کہ شہری اپڈیٹس کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں اور ٹریفک ایڈوائزری پر مکمل عمل کریں۔