ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک سروس کمیشن امتحانات ملتوی کرنے سے انکاری

پبلک سروس کمیشن امتحانات ملتوی کرنے سے انکاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے بند مگر پبلک سروس کمیشن امتحانات ملتوی کرنے سے انکاری، 80 ہزار امیدوار کورونا خوف کے تذبذب کا شکار ہوگئے۔
پبلک سروس کمیشن ذرائع کے مطابق21 اور 22 نومبر کے ملتوی ہونے والے امتحانات 5 اور 6 دسمبر کو لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ہسٹری، باٹنی، عربی سمیت دیگر اسامیوں پر لیکچرار کے امتحانات لیئے جائیں گے۔مختلف اسامیوں پر صوبہ بھر میں 80 ہزار سے زائد میل اور فی میل امیدواروں ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور، سرگودھا اور ملتان امتحانی مراکز میں کرونا کیسز کی نشاندھی کے باعث 21 اور 22 کو امتحانات موخر کئے گئے تھے۔

سیکرٹری پبلک سروس کمیشن محمد نواز خالد عربی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پروفیشنل امتحانات ملتوی کرنے کے تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔حکومت کی جانب سے امتحانی شیڈول میں تبدیلی کا حکم ملنے کے بعد امتحان موخر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer