ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آ گئی

زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آ گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:زائد کرایہ وصولی اور اوورلوڈنگ کے خلاف موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر خصوصی انتظامات کر لیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف 10 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے دوران مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

موٹروے پولیس نے واضح کیا ہے کہ زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر نہ صرف کرایہ واپس کروایا جائے گا بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی شاہد جاوید نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافر بردار گاڑیوں پر کرایوں کی فہرست لازمی آویزاں کی جائے تاکہ مسافروں کو آگاہی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ افسران دورانِ سفر مسافروں کو خصوصی بریفنگ دیں اور انہیں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدامات مسافروں کے تحفظ اور سفری نظام کو منظم بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔