ویب ڈیسک:سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں عارضی کمی کا اعلان کر دیا ہے تاکہ یومِ عرفہ کے موقع پر شہریوں کو سحری کی تیاری میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
کمپنی کے مطابق سحری کے اوقات میں گیس بند نہیں کی جائے گی اور صارفین کیلئے رات 3 بجے گیس سپلائی بحال کر دی جائے گی، تاکہ گھریلو صارفین بغیر دشواری کھانے کی تیاری کر سکیں۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ 26 مئی کی صبح 10 بجے کے بعد گیس بندش کا معمول کا شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران بھی کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی اور باضابطہ شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عید کے دنوں میں گیس فراہمی کے اوقات میں مزید نرمی کی جائے گی تاکہ قربانی اور کھانوں کی تیاری میں مشکلات کم ہوں۔